راچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے اپیل کی ہے کہ کراچی کو علامتی طور پر دوسرا دارالخلافہ بنایا جائے۔
چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کے باعث ملک میں یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر بھی منایاجارہاہے۔6 ستمبر 1965 کوپاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے تھے۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ روز آباد کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کے دفاع میں میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے جس پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے 8 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے یقین دلاتا ہوں کہ کشمیر کے آزادی کے لیے آباد اور تاجر برادری حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
حسن بخشی نے علی زیدی سے اپیل کی کہ وہ کراچی کو علامتی طور پر دوسرا دارالخلافہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی ہے،وزیر اعظم کچھ دن کراچی میں بیٹھیں گے تو اس سے دنیابھر میں کراچی شہر کی اہمیت بڑھے گی اوراس شہرکے مسائل حل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 18 ماہ تک بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی سے شہر میں 600 ارب روپے کی سرمایہ کاری رکی رہی اب جبکہ پابندی اٹھادی گئی ہے لیکن اس کے باوجود پانی کی کمی کی آڑ میں منصوبوں کی این او سی نہیں دی جارہی جس سے کراچی میں منظم شعبے کے 1000 بلڈرز بے روزگار ہوچکے ہیں۔
چیئرمین آباد نے کہا کہ اس وقت کراچی میں وہ لوگ کام کررہے ہیں جو غیر قانونی تعمیرات کرتے ہیں، حقیقی بلڈرز کو کام شروع کرنے سے پہلے 18 این او سیز حاصل کرنی پڑتی ہیں۔
اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین انور داؤد نے کہا کہ کراچی میں پلاننگ کے تحت ڈرینج کا نظام بحال کیا جائے تو کراچی کے 50 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔انھوں نے 6 ستمبر 1965 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں آباد سدرن ریجن کے چیئرمین ابراہیم حبیب نے بھی خطاب کیا
سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
بیرون ملک مقیم تارکین وطن کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا وقت آگیا ہے، احسن ظفر بختاوری
وزارت تجارت اورٹڈیپ کو برآمدات کے فروغ ،صنعت کے مسائل کے حل کیلئے 14نکات پر مشتمل سفارشات ارسال، کارپٹ ایسوسی ایشن
چین کی موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان