پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن


پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہو گیا، مالی سال 2024ء کے لیے شرحِ نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہو گئی، 2023ء کے لیے یہ شرح 0.3 تھی۔

اگست 2023ء تک پاور جنریشن میں 14 فیصد اور ڈیزل سیل میں 11 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ اگست 2023ء میں پیٹرول سیل میں 8 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ستمبر 2023ء میں پاکستان کی برآمدات 1.15 فیصد سے 2.40 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی شرحِ نمو میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان میں کاٹن کی پیداوار 72 فیصد اور گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے۔

چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن پہنچنے کے امکانات ہیں۔

علاوہ ازیں 2 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی اور ستمبر میں تجارتی خسارے میں 48.2 فیصد تک کمی آئی ہے۔

پاکستان آئی ایم ایف، بین الاقوامی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے مجموعی طور پر 1.4 ارب ڈالرز لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں