خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں شرح سود سب سے زیادہ ہے، محمداقبال اسد

کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے شرح سود کوسنگل ڈیجٹ میں لایا جائے،پسے ہوئے طبقات کویوٹیلٹی بلوں میں ریلیف کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں

ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس محمداقبال اسد نے کہا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں شرح سود سب سے زیادہ ہے ،کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے شرح سود کوسنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ،ایف بی آر کی استعداد بڑھانے کیلئے بلا تاخیر کام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آمدن کے تناسب کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح بڑھنے سے عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔

پسے ہوئے طبقات کویوٹیلٹی بلوں میں ریلیف کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے دیگر ممالک میں اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ شرح سود ہے جس کی وجہ سے مقامی سطح پر سرمائے کی قلت کا رجحان ہے۔لوگ سرمایہ مارکیٹ میں لگانے کی بجائے بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ جو لوگ بینکوں سے قرضے لے کر کاروبار کرنا چاہتے ہیں وہ موجودہ حالات میں موجودہ سطح پر ادائیگی کرکے کاروبار نہیں کر سکتے۔مطالبہ ہے کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے جس سے ہماری معیشت میں تحرک پیدا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں