فیصل آباد(اے پی پی)پاکستان میں ٹماٹر کی پیداوار کے لحاظ سے بلوچستان پہلے، خیبر پختونخواہ دوسرے، سندھ تیسرے، پنجاب چوتھے نمبر پر آگیاہے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ رواں سال کے پیداواری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان ٹماٹر کی40.35 فیصد پیداوار، خیبر پختونخواہ 28.80فیصد، سندھ 17.96 اور پنجاب 12.90 فیصد پیداوار کاحامل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ ٹماٹر پیدا کرنے والے اضلاع میں گوجرانوالہ پہلے،مظفر گڑھ دوسرے، ننکانہ صاحب تیسرے، رحیم یار خان چوتھے، شیخوپورہ پانچویں، سرگودھا چھٹے، فیصل آباد ساتویں نمبر پر رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کی فصل ایک انتہائی نازک فصل ہے جسے زیادہ دیر تک سٹور نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کی شاندار پیداوار کی کھپت اور اس کی مناسب قیمت کاحصول اسی وقت ممکن ہے جب ٹماٹر سے مختلف مصنوعات پیداکرنے کی جانب توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹماٹر سے تیارکردہ مصنوعات برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرسکتاہے۔
پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
نائیجیرین خاتون کا طویل ترین انٹرویو میراتھن ریکارڈ…
اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ