موسمیاتی تبدیلیوں سے ایشیا میں فصلوں اورلائیوسٹاک کو49 ارب ڈالر کانقصان ہوا، اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اورعوامل کی وجہ سے ایشیا میں 2010 سے اب تک فصلوں اورلائیوسٹاک کو49 ارب ڈالر سے زیادہ کانقصان ہوا۔ یہ بات اے ڈی بی کی جانب سے جاری ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گرمی کی شدید لہروں، بے وقت بارشوں، سیلاب اورشدیدموسمیاتی واقعات نے خطے کی زراعت اورلائیوسٹاک پرتباہ کن اثرات مرتب کئے ہیں،2010 سے اب تک موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایشیائی خطے میں زراعت اورلائیوسٹاک کے شعبہ جات کو49 ارب ڈالرسے زیادہ کانقصان ہوا، یہ شرح دنیا کے دیگرخطوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف چین میں 2000 سے اب تک موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 40 ملین ہیکٹررقبے پرفصلوں کونقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں اورواقعات کی وجہ سے ایشیا کے 340 ملین چھوٹے کاشت کارمتاثرہورہے ہیں۔رپورٹ میں موسمیاتی عوامل کی وجہ سے زراعت اورلائیوسٹاک کے شعبہ جات کوپہنچنے والے نقصانات کے ازالے کےلئے پیرامیٹرک اورموسمیاتی بنیادوں پرانشورنس کے طریقہ کارکو اپنانے اوراس مقصد کےلئے حکومتوں کی جانب سے پریمیم کی ادائیگی کےلئے سبسڈیز اوردیگرسہولیات کی فراہمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں