صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر سے پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کر ہے تھے۔

ترجمان کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران فلور ملوں کو گندم کے اجرا کی پالیسی اور قیمت کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری خوراک ڈاکٹر واصف خورشید، ڈائریکٹر خوراک اور دیگر متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہاکہ فلور ملوں کو گندم ریلیز پالیسی اور قیمتوں کے حوالے سے ایسوسی ایشن کی تجاویز کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔پنجاب کی نگران حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرضروری اقدام اٹھا رہی ہے،کسان اور صارفین کے مفادات کا تحفظ ہرقیمت پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایس ایم تنویرنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے ثمرات ہرصورت عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔چیف سیکرٹری زاہداخترزمان نے صوبائی سیکرٹری خوراک کو اگلے سال کی گندم خریداری پالیسی تیارکرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں