ایف پی سی سی آئی الیکشن، نو منتخب صدر عاطف اکرام نے چارج سنبھال لیا

  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسری (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) اور بزنس مین پینل پروگریسو کے اتحاد نے واضح اکثریت سے برتری حاصل کرنے کے بعد نو منتخب صدر عاطف اکرام شیخ اور سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں سمیت دیگر عہدیداروں نے اتوار کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا، صدر کے عہدے پریو بی جی اور بزنس مین پینل پر وگریسو کے امیدوار عاطف اکرام شیخ نے 240ووٹ حاصل کرکےبی ایم پی کے امیدوار محمدعلی کو شکست دی،محمد علی نے147ووٹ حاصل کئے جبکہ سینئر نائب صدر کے عہدے پر ثاقب فیاض مگوں نے 231 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے ان کے مد مقابل حاجی غنی عثمان 156ووٹ حاصل کر سکے، بزنس مین پینل پرو گریسو کے مرکزی رہنما اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی کا کہنا ہے کہ برسر اقتدار ٹولے نے اپنے اختیارا ت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہمارے 38 ووٹ کاسٹ نہیں ہو نے دیئے جبکہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود اپنے 34ووٹ کاسٹ کر وائے اس کھلم کھلا دھاندلی کے باوجود ہم نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، کیونکہ ملک بھر کی کاروباری برادری اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے

،ایف پی سی سی آئی کے انتخابات برائے 2024،2025کے لئے پولنگ 30دسمبر کو ہوئی جوکہ فیڈریشن کی تاریخ میں پولنگ کا ایک ہنگامہ خیز دن تھا ، ملک بھرکی کاروباری برادری کے نمائندہ ادارے میںدن بھرلڑائی جھگڑا، فساد کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کی وجہ سے انتخابی عمل میں متعدد بار پولنگ روکنا پڑی ،ہے۔ متعدد بار پولنگ روکنے کی وجہ سے پولنگ کاوقت ڈیڑھ گھنٹہ بڑھا کر 7بجے تک کردیا گیا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی اور زدکوب کئے جانے کے الزامات عائد کئے۔ یو بی جی گروپ کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی پر انتخابی عمل میں اثرورسوخ استعمال کرنے اور کھلم کھلا الیکشن کمیشن پر دباو ڈالنے کا الزام عائد کیا ، اور کہا کہ وہ اس مقصد کے لی پولنگ کے آغاز سے اختتام تک پولنگ ہال میں بیٹھے رہےجبکہ بر سر اقتدار گروپ نے ڈی جی ٹی او کی یو بی جی پر یکطرفہ حمایت کا الزام عائد کیا۔ پولنگ کے آغاز سے ہی ماحول کشیدہ رہا اور ایک گروپ نے خوسرے گروپ پر الیکشن کمیشن کو زدکوب کرنے کا الزام بھی عائد کیا انتخابی عمل میں پولیس اور رینجرز کی۔

بھاری نفری فیڈریشن کے اندرونی اور بیرونی حصے میں تعینات رہی۔ شام 4 بجے تک پولنگ کاعمل انتہائی سست رہا اور لڑائی جھگڑے کی وجہ سے کئی ووٹر فیڈریشن ہاؤس چھوڑ کر گھروں کو چلے گئے جنہیں دونوں گروپوں کہ قیادت مناکر پولنگ کا وقت ختم ہونے سے پہلے واپس لائی۔یو بی جی اور پروگریسو کے اتحاد نے نائب صدر کی 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بر سر اقتدار گروپ 2نشستوں پر کامیاب رہا کامیابی کے بعد حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہماری ترجیخ ملکی معیشت کی بہتری اور کاروباری برادری کے مسائل حل کرنا ہے ،اگرچہ پولنگ کے دن کچھ ناخوشگوار واقعات ہوئے تاہم مجھے اس روز خوشی ہو گی جب میں پوری بزنس کمیونٹی کو یکجاکرلوں اور دھڑے بازیاں ختم کرلوں۔ نومنتخب صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ہم بلاامتیاز خدمت کریں گے اور میرے دروازے بزنس کمیونٹی کیلئے کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں