پاکستان اور سپین کے درمیان دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے وسیع ترمواقع موجود ہیں،تاجر رہنما محمد ندیم قریشی

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سپین کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے سلسلے میں کافی زیادہ پوٹینشل موجود ہے،ضرورت صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ہے تا کہ تیز رفتار صنعتکاری،درآمدی متبادل اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کا خواب پورا ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔محمد ندیم قریشی نے کہا کہ پاکستان سپین سمیت یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کے ساتھ بامعنی کاروباری شراکت داری کا خواہاں ،سپین کو دو طرفہ تعلقات میں اہم ملک سمجھتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی دنیا کی توجہ پاکستان کی 25 کروڑ آبادی کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ اور ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کر رہی ہے،دونوں ممالک کا تجارتی حجم،کاروباری وفود کے تبادلے اور تجارتی و صنعتی نمائشوں کے انعقاد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سپین کے لئے سوئیٹرز، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، جینز،فارما سوٹیکل،سٹیپل فائبرزاور سپورٹس کا سامان بھیجا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں