پاکستانی تاجر واہ خان کوریڈور ٹنل کے ذریعے وسطی ایشیائی خطے میں تجارت بڑھانے پر توجہ دیں، نائب صدر ایف پی سی سی آئی

 ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و چیئرمین کیپٹل آفس امین اللہ بیگ نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر واہ خان کوریڈور ٹنل کے ذریعے وسطی ایشیائی خطے میں تجارت بڑھانے پر توجہ دیں۔

انہوں نے نگرانوفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کے دورے کے دوران ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ میں قابل اور محنتی لوگ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واہ خان کوریڈور چترال اور گلگت بلتستان کے علاقے گوجال ویلی سے منسلک ہے ،جس کا کل 11کلو میٹر فاصلہ ہے ،

روس کے تاجروں نے بھی کئی بار کہا کہ ایک ٹنل بنا کر مواصلات کو بحال کیا جائے،یہ ایک بہت سنہری موقع ہے کہ سنٹرل ایشیا سے لنک روٹ کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں ، اس روڈ سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی کیونکہ یہ ایک بڑا علاقہ ہے اور اس سے بڑے پیمانے پر تجارت ہوگی۔

اس موقع پر سید اسد مشہدی، سہیل الطاف، صفدر زمان شاہ، عون علی سید و دیگر شرکا نے کہا کہ دنیا میں ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو ان کے سفارتخانے بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور اسی طرح ہماری بھی ایک آن لائن ایپلیکشن ہو تاکہ قونصلرز سے ڈائریکٹ رابطہ ہو اور قونصلر کی کارکردگی سے حکومت بھی آگاہ رہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شاہد اشرف تارڑ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بزنس کمیونٹی کو درپیش تمام مسائل کووفاقی کابینہ اور ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں