ڈاکٹر بیگ کی مزید معاشی بحران سے بچنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی تجویز

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق سینئر نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری انفارمیشن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ملک کو مزید معاشی بحران سے بچنے کیلئے آپس میں بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے درجے کی صنعتیں اس سال مسلسل 7 مہینوں سے 25 فیصد سکڑ رہی ہیں جس میں ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں 29 فیصد کمی قابل تشویش ہے جس کے نتیجے میں ملک میں بیروزگاری اور غربت میں بے انتہا اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، روپے کی قدر میں عدم استحکام کی وجہ سے بزنس کمیونٹی سخت پریشان ہے اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنا اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں تاکہ ملکی معاشی حالات کو مزید تباہی کی طرف جانے سے روکا جاسکے۔ ملک کے ممتاز بزنس مین، صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز نے پاکستان کی مسلح افواج سے اپنی یکجہتی کا یقین دلایا ہے اور فوجی تنصیبات اور تاریخی مقامات پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں