پیکجنگ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا مطالبہ، ایف پی سی سی آئی

 فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی کی سربراہی میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود سے ملاقات کی اورپیکجنگ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔وفد میں سابق سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، نائب صدر لاہور چیمبر عدنان خالد بٹ،آل پاکستان کورگیٹڈکارٹن مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن(اے پی سی سی ایم اے) کے چیئرمین ذکی اعجاز قریشی اورمحمد شاہد بیگ بھی شامل تھے۔اس موقع پر محمد ندیم قریشی نے کہاکہ پیکجنگ پاکستان کاپانچواں سب سے بڑا سیکٹرہے۔حکومت پیکجنگ کے شعبے کو ’’ضروری،صنعتی اور ایکسپورٹ پرمبنی‘‘ صنعت کادرجہ دے۔ صنعت کے درجے کے بعد حکومت کو پیکجنگ سیکٹر سے سیلز اور انکم ٹیکس کی مد میں زیادہ انکم حاصل ہو گی۔محمد ندیم قریشی نے مزید کہاکہ 2022کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں پیکجنگ کا بالواسطہ 10فیصدشیئر بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پیکجنگ سیکٹر کے خام مال کو امپورٹ کی essentialلسٹ میں شامل کیا جائے۔لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹ اوراے پی سی سی ایم اے کے چیئرمین ذکی اعجاز قریشی نے بھی سید مرتضیٰ محمود کو پیکجنگ انڈسٹری کے حوالے سے بریفنگ دی۔سید مرتضیٰ محمود نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہااس سیکٹر سے وابستہ صنعتکاروں اور کاروباری طبقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں