گونر پنجاب بلیغ الرحمن ، گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی اور صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے نئے ریجنل آفس کا افتتاح کیاـ

تقریب  سے خطاب میں صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی کیلئے ہم بھرپور کام کر رہے ہیں،  پالیسی پیپر تیار کر رہے ہیں، فروری میں  تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو دعوت دے رہے ہیں، سیاسی  ہماری ترجیح  نہیں  ہونی چاہیئے۔ آئندہ  پندرہ سال کیلئے  اقتصادی پالیسی چارٹر آف کانومی   کے تحت تیار ہو گی۔ حکومتیں  بدلیں لیکن  معاشی و اقتصادی پالیسی  تسلسل کیساتھ چلتی رہے۔

تقریب سے گورنر  خیبر پختون خواہ  حاجی غلام علی نے  خطاب میں بتایا کہ ہم بزنس کمیونٹی  کے 95 فیصد  لوگوں  کی فیکٹریاں  اور جائیدادیں  پاکستان میں ہیں۔ چند  فیصد  لوگ جن کی جائیدادیں باہر ہیں ان کو چھوڑیں ہم بزنس کمیونٹی نے ملک کو سدھارنا ہے۔ غلط فہمیوں کو ختم کرنا ہو گا، وٹس ایپ  گروپس پر غلط میسجز چلائے گئے جس سے  لوگوں میں ہجان پیدا ہوا۔ کے پی  میں ہماری فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے، اداروں کو اداروں سے لڑانے سے  ریاست  تباہ ہو گی۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے  رینجل چئیرمین پنجاب  محمدندیم قریشی، سینئر وائس چئیرمین سلمان چاولہ، صدر لاہور چیمبر کاشف انور، صدر راولپنڈی چیمبر ، صدر گجرات چیمبر سمیت  ملک بھر کے مختلف چیمبرز کے صدور اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں