پاکستان ہرسال 10لاکھ ٹن دالیں پیداکررہاہے ،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

قصور:پاکستان ہرسال 10لاکھ ٹن دالیں پیداکررہاہے جبکہ 5لاکھ ٹن والوں کی درآمد پر خرچ ہونیوالا کثیر زرمبادلہ بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر دالوں کی کاشت یقینی بناناہوگی، لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے زیادہ سے زیادہ دالوں کی کاشت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اضافی دالیں پیداکرکے انہیں برآمد کرنے کے قابل بھی ہوسکے۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب (قصور) کے مطابق پاکستان 5 برس پہلے تک مونگ برآمد کررہاتھاجبکہ آج اس کی درآمدکی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کھادیں اور سپرے کسان کی قوت خرید سے باہر ہوچکے ہیں لہٰذا محکمہ زراعت اور زرعی ریسرچ کے ادارے آرگینگ فارمنگ پرتوجہ دے رہے ہیں جس کے لئے زرعی ادارے بھی بھرپور معاونت کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں