ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوارمیں دوماہ کے دوران اضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر6.4 فیصد اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں 6.6 فیصدکی نموہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 81897 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 76982 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

اگست میں ملک میں 39845 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 2.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں 38713 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں بناسپتی گھی کی مقامی پیداوارمیں سالا نہ بنیادوں پر6.6 فیصدکی نموہوئی ہے،

جولائی اوراگست میں ملک میں 229133 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 214950 میٹرک ٹن تھی۔اگست میں ملک میں 110061 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 109334 میٹرک ٹن تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں