وفاق وسندھ میں اتفاق نہ ہوا، گندم سپورٹ پرائس مقرر ہونے میں تاخیر

وفاق اور سندھ کے درمیان گندم کی سپورٹ پرائس پر تاحال اتفاق نہ ہونے کے باعث سپورٹ پرائس مقرر ہونے میں تاخیر کا سامنا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال سندھ کو سپورٹ پرائس مقرر کرنے پر رضامند نہیں کیا جا سکا، وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس کا معاملہ لٹک کر رہ گیا ہے، اتفاق نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز ای سی سی نے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے کا معاملہ موخر کر دیا جس کے باعث گندم کے کاشتکار گومگو کا شکار ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے کے لیے دو تجاویز زیر غور ہیں جن میں ایک تجویز3 ہزار روپے فی من جبکہ دوسری 32سو روپے فی من کی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کسانوں کو گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من دینا چاہتی ہے جس پر وفاق کی جانب سے مہنگائی بڑھنے کے تحفظات ہیں،تاہم گزشتہ روز ہونے والے ای سی سی اجلاس میں سندھ اور وفاق کے درمیان معاملات طے نہ ہونے پر یہ معاملہ موخر کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں