زرعی خود کفالت، پختونخوا فوڈ سیکیورٹی پالیسی تیار کرنیوالا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کو زرعی پیداوار میں خود کفیل بنانے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے اہم قدم کے طور پر پہلی فوڈ سیکیورٹی پالیسی تیار کر لی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے فوڈ سیکورٹی پالیسی کے مسودے کی اْصولی منظوری دے دی۔پالیسی کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا فوڈ سیکورٹی پالیسی تیار کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا۔

فوڈ سیکورٹی پالیسی کے حوالے سے اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مذکورہ پالیسی کا مسودہ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں