چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ پاکستانی طالب علم نے برطانیہ میں وطن کا نام روشن کردیا

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انگلینڈ اینڈ ویلز میں پاکستانی نوجوان نے ٹاپ کرکے ملک کا نام روشن  کردیا، محمد عثمان رضا نے 80 ممالک کے طلبا و طالبات کے مقابلے میں 96 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی  رضا کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد عثمان رضا کا تعلق لاہور سے ہے اور اس وقت وہ دبئی کی ایک کمپنی سے وابستہ ہیں اور وہیں مقیم ہیں۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، انگلینڈ اینڈ ویلز ( آئی سی اے ای ڈبلیو) کے تحت اگست میں منعقدہ پاتھ ویز ایگزامز میں ٹاپ کیا ہے۔

عثمان رضا نے اس امتحان میں 96 فیصد نمبر لے کر 80 ممالک کے طلبا و طالبات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان اسکالرز کا تعلق مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور افریقہ کے خطے سے ہے۔

عثمان رضا نے اپنی کامیابی کو پاکستان ریسرچ فورم کے چیئرمین حسن علی قادری اوراحمد علی احسان کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کامیابی میں خدا کی ذات کی مہربانی، ماں باپ کی دعاؤں کے بعد دونوں شخصیات کا کردارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں