پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد 19 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ گلف ایکسپو دبئی میں شرکت کرے گا، میاں کاشف اشفاق

 پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایف سی کا وفد 19 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ گلف ایکسپو دبئی میں نئی ​​مارکیٹ کی تلاش ،دو طرفہ تجارت اور فرنیچر کو فروغ دینے کے لیے شرکت کرے گا۔

اتوار کو جاری بیان کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد تجارتی تعلقات کو وسعت دینے، مشترکہ تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وفد کا مقصد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اہم شراکت داروں، سرکاری عہدیداروں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بامعنی بات چیت کرنا ہے۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ہم دیرپا شراکت داریوں کی تعمیر کے امکانات کے بارے میں پرجوش ہیں جو نہ صرف فرنیچر کی صنعت کو فروغ دے گی بلکہ دونوں ممالک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہےکہ تعاون کو فروغ دے کرہم باہمی طور پر فائدہ مند مواقع پیدا کر سکتے ہیں جو دونوں معیشتوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خیالات کے تبادلے، مہارت کے تبادلے اور ایسے روابط قائم کرنے کے مواقع کے منتظر ہیں جو دو مسلم ممالک کے درمیان کامیاب اور نتیجہ خیز تعاون کی راہ ہموار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں