ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اکتوبر2023 کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں اضافہ

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اکتوبر 2023 کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2023 کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.437 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 5.9 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.375 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا،

ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5.6 فیصدکی نمو ہوئی، ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.361 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جواکتوبر میں بڑھ کر1.437 ارب ڈالرہوگیا

، جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 5.565 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.3 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو5.941 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں