3 روزہ آئی ٹی سی این ایشیا نمائش و کانفرنس کراچی میں شروع

3 روزہ آئی ٹی سی این ایشیا نمائش و کانفرنس کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگئی ہے۔
تین روزہ آئی ٹی سی این ایشیا نمائش میں 550 مقامی جبکہ 23 ملکوں کی 250بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں، نمائش کا باضابطہ افتتاح آج (بدھ کو) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔ نمائش کے پہلے روز انفارمیشن ٹیکنالوجی سے دلچسپی رکھنے والے افراد اور کارپوریٹ وزیٹرز نے بڑی تعداد میں نمائش کا دورہ کیا۔
نمائش میں مختلف اسکولوں کے بچوں میں روبوٹک سائنس کی مہارت کے مظاہرہ کے لیے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سمیت مختلف وفاقی حکومت کے اداروں لیے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سمیت مختلف وفاقی حکومت کے اداروں نے بھی اسٹال لگائے۔ نمائش میں زونگ نے بھی اسٹال لگایا ہے جہاں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کی جارہی ہے صارفین فورجی ٹیکناوجی سے پانچ گنا تیز فائیو جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرسکتے ہیں۔نمائش میں 50 سے زائد اسٹارٹ اپس بھی شریک ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں