پی ایف سی کا وفد 25 مارچ کو لندن ایکسپو میں شرکت کرے گا، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پی ایف سی کا وفد 25 مارچ سے شروع ہونے والی 3 روزہ لندن ایکسپو میں شرکت کرے گا تاکہ برآمدات کے فروغ کیلئے نئی مارکیٹیں اور دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لیے نئی راہیں تلاش کی جا سکیں۔

انہوں نے یہ بات اتوار کو یہاں پاک برٹش فرینڈشپ کونسل نارتھ ویسٹ چیپٹر یوکے کے صدر محمد ارباب خان کی قیادت میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اٹلی کے شہر میلان میں پاکستان کے سیاحت کے سفیر اور سرمایہ کاری قونصلر شہریار خان بھی موجود تھے۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد تجارتی تعلقات و تعاون کا فروغ اور سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع کی تلاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وفد برطانیہ میں اہم اسٹیک ہولڈرز، سرکاری حکام اور کاروباری رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں