نیسلے پاکستان کی طرف سے سینکڑوں یتیم بچوں کی معاونت کیلئے ایس او ایس چلڈرن ویلیج کیلئے50 لاکھ روپے کی مالی معاونت

لاہور: نیسلے پاکستان نے یتیم بچوں کی کفالت اور انہیں ضروریات زندگی کی فراہمی کے عزم کے ساتھ ایس او ایس چلڈرن ویلیج کو 50 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی ہے جو نیسلے کی کرئٹنگ شیئرڈ ویلیو کے فلسفے کا حصہ ہے۔

ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیسن آوانسینا، سی ای او نیسلے پاکستان نے کہا’’ ایس او ایس چلڈرن ویلیج کے پاکستان کے طبقات بالخصوص یتیم بچوں کو پرورش کیلئے محبت سے بھرا ماحول فراہم کرنے کی رضاکارانہ کوششوں کو دیکھنے کیلئے یہاں موجود ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔‘‘

انہوں نے کہا’’ یہ بات قابل تعریف ہے کہ آپ کا ادارہ ان بچوں کو ہنر اور علم کے ساتھ بااختیار بنانے کیلئے انتھک کام کررہا ہے تاکہ وہ ملک کے مستقبل کے معمار بن سکیں۔آپ کی کوششوں سے سینکڑوں افراد اور طبقات کی زندگیوں میں گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور یہی جذبہ ہے جس کی وجہ سے نیسلے نے ماضی میں بھی آپ کی سرگرمیوں اور پروجیکٹس میں معاونت کیلئے شراکت داری قائم کی ہے ۔‘‘

انہوں نے کہا’’ ہم کرئٹنگ شیئرڈ ویلیو کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں جس کے تحت ہم معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے واضح اور مشترکہ مقصد کیلئے اجتماعی طورپر کام کرتے ہیں۔ ہمیں ادراک ہے کہ ان طبقات جہاں ہم آپریٹ کرتے ہیں کی فلاح وبہبود اور ترقی کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔‘‘

ایس او ایس چلڈرن ویلیج کی صدر ثریا انور نے عطیہ پر نیسلے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’’ ہمارے نوبل کاز کیلئے نیسلے کی معاونت پر شکر گزار ہیں۔ ایس او ایس کا مقصد ان بچوں کی کفالت کرنا اور انہیں محفوظ گھر فراہم کرنا ہے جو ماں باپ کے سائے سے محروم ہوتے ہیں اور جہاں انہیں پیارومحبت ملے۔۔ اس وقت ایس او ایس کے پاکستان میں 15چلڈرن ویلیج ، چار چلڈرن ہومز، 13یوتھ ہوم، 22 ،Herman Gmeiner سکولزاور4ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز ہیں۔

’نیسلے کئیرز‘ کمپنی کا رضاکارانہ پروگرام ہے جس کے تحت بالواسطہ اور بلاواسطہ شرکت کے ذریعے پسماندہ طبقات کو مصروف عمل رکھا جاتا ہے اور انہیں معاونت فراہم کی جاتی ہے۔نیسلے جہاں بھی ضرورت ہو قدرتی آفات سے متاثر طبقات کو انسانی بنیادوںپر معاونت فراہم کررہاہے۔نیسلے پائیداری، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سماجی بہبود کے فروغ کیلئے پروگراموں میں فعال انداز میں مصروف عمل ہے۔

نیسلے مختلف شہروں میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس کے اردگرد سات واٹر فلٹریشن فیسٹیلیٹیز کے ذریعے لگ بھگ 72000افرادکو پینے کا صاف پانی فراہم کررہا ہے۔نیسلے نے گزشتہ سال تمام عمر کے لوگوں کو غذائیت سے بھرپور مصنوعات کی 2.49بلین صحت بخش سرونگز کی ہیں۔نیسلے فار ہیلتھیئر کڈذ ( N4HK) ، نیسلے غذائیت کے بارے میں آگاہی دینے کا عالمی پروگرام ہے جس کے تحت نصاب پر مبنی تعلیمی پروگرام کے ذریعے 36,000طالب علموں اور 2200اساتذہ تک رسائی کی گئی تاکہ صحت بخش غذا، ہائیڈریشن، حفظان صحت اور فعال طرز زندگی کو فروغ دیا جاسکے۔

ایس او ایس چلڈرن ویلیج پاکستان ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو 1977سے پاکستان کے یتیم بچوں کی کفالت کررہاہے۔ایس او ایس کا مقصد ماں باپ کے سائے سے محروم بچوں کو تعلیم ، دیکھ بھال اور محفوظ گھرفراہم کرنا اور ان کی بنیادی ضروریات زندگی کوپورا کرنا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں