سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی)نے مملکت ِسعودی عرب کی جانب سے 5دسمبر 2023 کو مدت مکمل کرنے والے 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)میں جمع ہے۔

ڈپازٹ کی مدت میں توسیع مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور ملک کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3ارب ڈالر کے اِس ڈپازٹ معاہدے پر ابتدائی طور پر سال 2021 میں ایس ایف ڈی کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے اور پھر شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد 2022 میں اس کا اجرائے ثانی ہوا تھا، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے تسلسل کا عکاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں