میزان بینک اور پاکستان فری لانسرزایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ

  ملک کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے فری لانس کمیونٹی کو خصوصی بینکنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA)کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس سلسلے میں میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اینڈ برانچ بینکنگ ضیا ء الحسن ، ہیڈ برانچ اینڈ پریمیم بینکنگ شازیہ خرم ، پاکستان فری لانسرز کے شریک بانی اور چیئرمین ابراہیم امین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر طفیل احمد خان سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان فری لانسرزایسوسی ایشن مختلف ڈومینزسے فری لانسرزکو میزان بینک میں ری ڈائریکشن کی سہولت فراہم کرے گی، جس سے فری لانسرزبغیر کسی پریشانی کے اکائونٹ کھولنے ، ترسیلاتِ زرکی موئثر پراسیسنگ اورمالیاتی بہتری کیلئے موزوں خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

معاہدے کے تحت میزان بینک پاکستان فری لانسرزایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام تربیتی سیشنز، پروفیشنل کانفرنسز، روڈ شوزاور اکیڈمک تقریبات کے ذریعے اپنی مصنوعات بھی متعارف کرائے گا۔

اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اینڈ برانچ بینکنگ ضیا ء الحسن نے کہاکہ پاکستان فری لانسرزایسوسی ایشن کے ساتھ میزان بینک کا اشتراک فری لانسنگ کمیونٹی کی اہم ضروریات کو پورا کرنے پر بینک کی توجہ کی نشاندہی کرتاہے۔ مخصوص بینکنگ خدمات جیساکہ رعائتی ٹیکس ریٹس کی سہولت،پُرکشش ایف ایکس ریٹس، کرنٹ اور سیونگزکیٹگریز میں اپنی پسند کی مصنوعات کو منتخب کرنے کے اختیار جیسی خدمات کے ذریعے ہمارا مقصد اس کمیونٹی اور قومی معیشت میں اس کے تعاون کو بااختیار بناکرفری لانسرز کو ان کی کوششوں میں کامیابی کی طرف بڑھانے میں سپورٹ فراہم کرناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں