ایف بی آر کا 17 سے 20 لاکھ نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ٹارگٹ انتہائی اہم ہے،احسن بختاوری

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے حوالے سے ایف بی آر کو اہم تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کا 17 سے 20 لاکھ نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ٹارگٹ انتہائی اہم ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی یا گیس کے کمرشل کنکشنز کے اجرا کو این ٹی این نمبر سے مشروط کیا جائے، نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے پرکشش اسکیم یا مراعات متعارف کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فائلرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، اور ٹیکس نظام کو سہل بنایا جائے، ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے نادرا سمیت دیگر قومی اداروں سے بھی مدد لی جائے ۔ احسن بختاوری نے کہا کہ نوٹسز کے اجرا سے قبل متعلقہ چیمبرز یا مارکیٹس کمیٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے،ان اقدامات سے لاکھوں نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے حوالے سے بزنس کمیونٹی حکومت اور اداروں کی پشت پر کھڑی ہے اور ہمارا موقف ہے کہ ان سے ٹیکس وصول کیا جائے جو نہیں دے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں