روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.898 ارب ڈالر، سرمایہ کاری کا حجم 753 ملین ڈالر ہو گیا

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے)کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 6.898 ارب ڈالرسے تجاوز کر گیاہے،اسی طرح آر ڈی اے کے ذریعہ سرمایہ کاری کاحجم 753 ملین ڈالر ہو گیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 142 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا،

ستمبر 2020 کے بعد سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ مجموعی طور پر 6.998 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاہے۔اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020کے بعد سے لے کر اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 753 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ اعدادوشمار کے مطابق سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 کے بعد سے لے کراب تک نیا پاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 412 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں