اگر ڈالر باہر لے جائیں گے تو باہر والا یہاں کیوں آئے گا؟ یونس ڈاگھا

سندھ کے نگراں وزیر یونس ڈاگھا کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے ڈالر باہر لے کر جائیں گے تو باہر والا یہاں کیوں آئے گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس ڈاگھا نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ہمارا کردار کیا ہے، ڈالر تھوڑا اوپر جاتا ہے تو ہم ڈالر جمع کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن نے دنیا کو قریب کیا ہے اور ہماری خرابیوں کو عیاں کیا ہے، سرکاری اور نجی شعبے مل کر معاشی نمو اور پائیداری لاتے ہیں۔

یونس ڈاگھا کا کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ پلاننگ کا ہے، لمبے عرصے کی پلاننگ نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جب ایک سوچ رکھنے والی لیڈر شپ ہو گی پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زراعت، کان کنی اور افرادی قوت 3 شعبے ہیں جس میں پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں