چینی کرنسی میں تجارت کیلیے خصوصی بینک کا قیام

نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں چینی کرنسی (آر ایم بی) کے استعمال کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان میں چینی کرنسی (آر ایم بی) کی کلیئرنگ کے لیے قائم کیے گئے بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چائنا بینک اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ پُروقار تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کئی سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔ شمشاد آر ایم بی کلیئرنگ بزنس کے قیام سے پاکستان اور چین میں آف شور آر ایم بی مارکیٹوں کو جوڑنے میں مدد ملے گی، جس سے متعدد شعبوں اور سرگرمیوں میں سرحد پار لین دین میں سہولت میسر آئے گی۔ اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان 4 موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے لیے دونوں اطراف کے مالیاتی محکموں کی مضبوط حمایت کی ضرورت ہے۔ آر ایم بی کلیئرنگ بینک کا قیام ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مالی حمایت بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں