بی جی ایم کا کراچی چیمبر انتخابات میں کلین سوئپ تاجروں کی فتح ہے، فراز الرحمان

ایس ایم تنویر کی ہدایت پر کاٹی اور پی بی جی او کے 500 سے زائد تاجروں نے بی ایم جی کوووٹ دیا ۔زبیر چھایا، مسعود نقی، زاہد سعید، فرحان الرحمان، ناصر شیخ، ریحان چاؤلہ، اور حاجی رفیق پردیسی کی بی ایم جی کی بھرپور حمایت

   کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر اور پاکستان بزنس گروپ (پی بی جی او) کے بانی صدر فراز الرحمان اور نائب سرپرست اعلی کاٹی زبیر چھایا کی قیادت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی مینجنگ کمیٹی کے انتخابات میں کاٹی اور پی بی جی او کے تاجروں نے حصہ لیا۔

سرپرست اعلی ایس ایم تنویر کی ہدایت پر کاٹی کے سربراہی میں تاجروں کے وفد نے اور زبیر موتی والا کی قیات میں بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے بی ایم جی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا۔ کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر اور صدر فراز الرحمان نے بی ایم جی گروپ کی کراچی چیمبر آف کامرس کی منیجنگ کمیٹی کے انتخابات میں کلین سوئپ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

انتخابات میں کاٹی کے صدر فرازالرحمان کی سربراہی میں وفد کے شرکاء میں نائب سرپرست اعلیٰ کاٹی زبیر چھایا، سابق صدر مسعود نقی، سابق چیئرمین زاہد سعید، سابق چیئرمین کاٹی و سرپرست اعلیٰ پی بی جی او فرحان الرحمان، پاکستان بزنس گروپ کے صدر ناصر شیخ، ریحان چاولہ، معروف تاجرچیئرمین ایچ ایم آر گروپ حاجی رفیق پردیسی سمیت 500 سے زائد تاجرشامل تھے۔

اس موقع پر کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، تمام تاجر برادری کو متحد ہونا ہوگا، تاکہ ہم ملک کو اس مشکل معاشی صورتحال سے نکال سکیں۔ صدر کاٹی نے کہا کہ چین سے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر نے اپنے پیغام میں زبیر موتی والا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کاٹی اور پی بی جی او کے حمایت یافتہ تاجروں کو کراچی کی بہتری کے لیے بی ایم جی کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد کاٹی کی سربراہی میں 500 سے زائد تاجروں کے وفد نے بی ایم جی کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا اور زبیر موتی والا سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

فرا زالرحمان نے مزید کہا کہ بی ایم جی گروپ کراچی کے تاجروں کی نمائندگی کرتا ہے، انہوں نے کراچی چیمبر کی مینجنگ کمیٹی کے انتخابات میں کلین سوئپ کرنے پر زبیر موتی والا کو مبارکباد پیش کی۔ نائب سرپرست اعلیٰ کاٹی زبیر چھایا کا کہنا تھا کہ آخر کار ہم نے ووٹ کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں بی ایم جی گروپ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ ہم برسوں سے جو کام کر رہے تھے اس کا ثمر ہے کہ آج تاجر برادری متحد نظر آ رہی ہے۔

کاٹی کے سابق چیئرمین اور پی بی جی او کے سرپرست اعلیٰ فرحان الرحمان نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے ہمیشہ بی ایم جی کا ساتھ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زبیر موتی والا کو سپورٹ نہیں کیا تو کراچی کی بزنس کمیونٹی کی جدوجہد کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے۔ فرحان الرحمان نے مزید کہا کہ ہم ہر حال میں زبیر موتی والا کے ساتھ کھڑے ہیں

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں