ایس ایس جی سی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں بازی لے گیا ہے،عرفان کھوکھر

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایس ایس جی سی پر الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری ادارہ ایس ایس جی سی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں بازی لے گیا ہے اور ایل پی جی امپوٹرز اور لوکل کوٹہ ہولڈرز کے گھٹ جوڑسے ملک میں مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ہے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ ملک میں سیاسی،معاشی،آئینی، بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیس مافیا نے قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا، مزید قیمت بڑھنے کا خدشہ حکومت خاموش تماشائی، عوام کے لُٹنے کا نظارہ لے رہے ہیں۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی تاریخی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے جسے حکومت روکنے میں ناکام ہوچکی ہے، ایل پی جی کی قیمت میں 24گھنٹوں میں دوسری اور ایک ماہ میں تیسری باربلاجواز اضافہ کیا گیا ، ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلواضافہ بلاجواز ہے، گھریلو سلنڈر 100روپے اور کمرشل سلنڈر 400روپے مہنگاکردیا گیا، سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو کی جگہ ملک بھر میں 320 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔

عرفان کھوکھرنے بتایا کہ کراچی: لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، حیدر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، پشاوراور ایبٹ آباد میں 320روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 2702روپے کی جگہ 3775روپے میں ایل پی جی فروخت ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں