سمیڈا کے زیر اہتمام ’’دراز‘‘ ویب سائٹ پراشیا کی فروخت کے حوالے سے ویبینار

سمال ایڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے زیر اہتمام ’’دراز‘‘ ویب سائٹ پراشیا کی فروخت کے حوالے سے ویبینار ر آج (منگل کو)منعقد ہوگا۔سمیڈا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ویبینار سمیڈا کے نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقد ہورہا ہے جس کا مقصد چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکوغیرمالیاتی خدمات کی فراہمی ہے۔

ویبینارمیں شرکاء کو ای کامرس کے ذریعے خرید وفروخت کے حوالے سے بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس ویبینار میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری ، نوجوان کاروباری اور انکا عملہ شرکت کرے گا۔ شرکاء کودراز اوردیگر ای کامرس ویب سائٹس کے ذریعے اپنی مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں