صنعتی صارفین کیلیے بجلی تین روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صنعتی صارفین کے لیے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے صنعتی صارفین سے ریکوری سے متعلق نظر ثانی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے بعد کے الیکڑک کو صنعتی صارفین سے 3 روپے فی یونٹ رقم 2 ماہ میں ریکور کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

یپرا کے مطابق صنعتی صارفین سے سبسڈی کی مد میں رقم واپس لی جائے گی اور اس پر عمل درآمد دو ماہ میں ہوگا۔

 نیپرا نے پاور ڈویژن کے اعتراض کے بعد نظرثانی فیصلہ جاری کیا جسے منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں