تاجر ‘دوست ایپ’ پر کس طرح رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں؟ ایف بی آر نے طریقہ کار بتادیا

حکام ایف بی آر نے تاجر دوست ایپ پر رجسٹریشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے دوست ایپ میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا،تاجر دوست ایپ میں شامل ہونے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دس لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔

حکام ایف بی آر نے رجسٹریشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے دوست ایپ میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا،تاجر دوست ایپ میں شامل ہونے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کیا جاسکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہر ماہ کی 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے پرتاجروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی، تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیوکے حساب سے وصول ہوگا۔

ایف بی آر نے کہا کہ ہردکاندار کو کم از کم سالانہ 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا تاہم 2023 کاانکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملے گی۔

حکام کے مطابق پہلی ٹیکس وصولی 15جولائی سے ہوگی، قانون پر عمل نہ کرنے پر نیشنل بزنس رجسٹری میں زبردستی رجسٹریشن کی جائے گی اور غیر رجسٹرڈ کاروبار کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی ہوگی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ غیررجسٹرڈ کاروبارپر 0.1 فیصد جرمانہ ٹیکس یومیہ وصول کیا جائے گا اور غیررجسٹرڈ کاروبار پر 40 ہزارروپےیا50 فیصد سالانہ اضافی ٹیکس وصول ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں