صنعتی زون کا قیام چکوال چیمبر سے بھر پور تعاون کریں گے احسن بختیاوری

چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر وقار ظفر بختاوری اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر حمزہ سروش کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ڈاکٹر حسن سروش، سابق صوبائی وزیر سردار یاسر سرفراز، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر قاضی محمد اکبر ، چکوال چیمبر آف کامرس کے سابق صدور خرم کامران، نذیر سلطان، شہزادسعادت، ملک غلام مرتضیٰ، شیخ ہارون اور نور سلطان سمیت چکوال کی ممتاز سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ  چکوال میں صنعتی زون کے قیام کی کوششوں میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس چکوال چیمبر آف کامرس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا کیونکہ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے صنعتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو بہتر فروغ ملے گا اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔  انہوں نے کہا کہ چکوال چیمبر آف کامرس کا ایک وفد عنقریب گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر سے ملاقات کر کے چکوال میں صنعتی زون کے قیام کے لئے بات چیت کرے گا۔   

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں