موٹر کاروں کی درآمدات میں پانچ ماہ کے دوران بیاسی فیصد کمی ریکارڈ

موٹرکاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر82 فیصد جبکہ کاروں کے ایس کے ڈی اورسی کے ڈی درآمدات میں 31 فیصد کمی ریکارڈکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں موٹرکاروں کی درآمدات پر27 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 82 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موٹرکاروں کی درآمدات کاحجم 151 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبرکے مہینہ میں موٹرکاروں کی درآمدات پر4 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 86 فیصدکم ہے، گزشتہ سال نومبرمیں موٹرکاروں کی درآمدات پر27 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں موٹرکاروں کی درآمدات میں 37 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اکتوبرمیں موٹرکاروں کی درآمدات پر 3 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجونومبرمیں بڑھ کر4 ملین ڈالرہوگیا۔اعدادوشمارکے مطابق کاروں کے سی کے ڈی اورایس کے ڈی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر31 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی،

جولائی سے نومبرتک کی مدت میں ایس کے ڈی اورسی کے ڈی کی درآمدات کاحجم 456 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 665ملین ڈالرتھا، نومبرمیں ایس کے ڈی اورسی کے ڈی کی درآمدات پر100 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31 فیصدکم ہے، گزشتہ سال نومبرمیں موٹرکاروں کی سی کے ڈی اورایس کے ڈی کی درآمدات کاحجم 145 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں