ریگولیٹری فریم ورک، تجارتی مسائل حل کریں گے، گورنراسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ریگولیٹری فریم ورک سے تجارتی مسائل حل کریں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اورچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد کے درمیان ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی، جس میں بینکوں کو اسٹیٹ بینک کے حالیہ سرکلرز کے تناظر میں پھنسے ہوئے کنسائنمنٹس، ایل سی کھولنے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایف بی آر اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اسٹیٹ بینک فارن ایکسچینج کے بدلے ہوئے ریگولیٹری فریم ورک کی وجہ سے کاروبار اور تجارت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں