چھوٹے تاجروں کے لیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف

یف بی آر نے چھوٹے تاجروں (رٹیلرز) کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرا دیا۔

ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے سالانہ سے کم ٹرن اوور رکھنے والے چھوٹے تاجروں (رٹیلرز) کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرا دیا ہے۔

ایک کروڑ روپے سالانہ سے کم ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں کو ایک صفحے پر مشتمل سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں بنیادی نوعیت کی معلومات فراہم کرنا ہونگی جس میں سیل، اوپننگ اسٹاک، خریداری، کلوزنگ اسٹاک، منافع، نقصان و اخراجات، بجلی کے بل، پہلے سے اداہ کردہ ٹیکس، ٹیلی فون، موبائل فون اور پری پیڈ ٹیلی کارڈ کی مد میں اخراجات کی تفصیلات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پانچ کروڑ روپے سالانہ تک ٹرن اوور رکھنے والے انفرادی ٹیکس دہندگان اور ایسوسی ایشنز آف پرسنز کیلیے بھی انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروایا گیا ہے جس میں انھیں کاروباری تفصیلات فراہم کرنا ہوگی جو ٹیکس پہلے سے ادا کردہ ہے اس کی تفصیل بھی دینا ہوگی۔ امیر ترین لوگوں کیلیے بھی ڈکلیئریشن فارم متعارف کروایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں