بین الاقوامی طرز کا گوادر ائیر پورٹ ستمبر 2023 تک آ پریشنل ہوجائے گا،گوادر پورٹ حکام

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):گوادر میں بین الاقوامی طرز کے ائیرپورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، ستمبر 2023 تک گوادر ائیر پورٹ آ پریشنل ہوجائے گا۔گوادر پورٹ حکام کے مطابق ائیر پورٹ کی تعمیر سے شہر ترقی کے کے نئے دور میں شامل ہوگا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر شہر کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ گوادر میں بین الاقوامی طرز کا ائیرپورٹ ہونا بھی انتہائی ضروری امر تھا۔

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا اور منصوبے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ گوادر کے جدید ترین ائیرپورٹ کے رن وے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے 380 اے کو بھی لینڈنگ اور اڑان بھرنے کی سہولت موجود ہوگی۔

حکومت گوادر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ گوادر میں دو سو تیس ملین ڈالرز کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والا ائیرپورٹ گوادر شہر اور پورٹ کی ترقی کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ائیرپورٹ کی تعمیر سےجہاں گوادر بین الاقوامی شہر کا درجہ حاصل کرلے گا وہیں اس منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ ائرپورٹ شہر کی ترقی میں بھی انتہائی معاون ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں