پاکستان اور چین کا پن بجلی منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تحت پن بجلی کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور جاری منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان سے ملاقات ہوئی، وفاقی وزیر نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور پاک چین دوستی کو سراہا۔

انھوں نے کہا کہ 2014ء میں کوئی دوسرا ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھا لیکن ہمارے برادر ملک چین نے ہمارا ساتھ دیا، پاور سیکٹر میں چینی سرمایہ کاری بہت اہمیت کی حامل ہے، فریقین نے سی پیک کے تحت پن بجلی کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور جاری منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

سفیر نے موجودہ حکومت کی سی پیک کے حوالے سے عزم اور مسلسل رابطے کو سراہا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سلسلہ جاری رہنے سے پاک چین دوستی کا ثمر ملے گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں