روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اورسیز پاکستانیوں کی جمع شدہ رقوم کی مالیت 5 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے لیے یہ ایک سنگ میل ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو بھرپور کامیاب بنانے میں اسٹیٹ بینک اورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

مرکزی بینک کی طرف سے جاری کئے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2022 تک 175 ملکوں میں مقیم پاکستانیوں نے 4 لاکھ 56 ہزار 732 اکاؤنٹس کھلوائے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 3 ارب 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 43 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ،نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 1.667 ا رب ڈالر کی سرمایہ کاری روایتی بینکوں جبکہ 1.518 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اسلامی بینکوں کے زریعے کی گئی۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی سہولت ستمبر 2020 میں متعارف کرائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں