آئی ایم ایف، پاکستان کے 6 ارب ڈالر قرض کا جائزہ موخر

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کے 6 ارب ڈالرز قرض کا جائزہ موخرکر دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر قرضے کا جائزہ موخر کیا، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پاکستان کے قرضے کا جائزہ 12 جنوری کو لینا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ پاکستان کے لیے قرضے کا جائزہ آئی ایم ایف اب 28 یا 31 جنوری کو لے گا۔ ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایجنڈا موخر کرنے کی درخواست نہیں کی، آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے ایک روز قبل ایجنڈا طے کرتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ یہ پہلے سے طے تھا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف بورڈ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں