نئی زری پالیسی کا اعلان آج، شرح سود میں اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان آج کیا جائیگا۔

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں شرح سود کے تعین کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا،زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعداعلامیہ جاری کیا جائیگا جس میں نئی شرح سود کا اعلان ہوگا،معاشی تجزیہ نگاروں نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں ایک تا ڈیڑھ فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو کیلئے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے جو کہ ایک تا ڈیڑھ فیصد تک ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت شرح سود8.75فیصد کی سطح پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں