پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ سو فیصد اضافے سے 11.7ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

 اسلام آباد:  رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ سو فیصد اضافے سے 11.7ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس کی وجہ درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ ہے۔ 

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات اور درآمدات کا درمیانی فرق 11.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5.9 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح تجارتی خسارے میں سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے

تجارتی خسارے میں رجحان سے ظاہر  ہوتا ہے کہ  مالی سال کے اختتام تک   تجارتی خسارہ مقررہ ہدف 28.4  ارب ڈالر سے بہت اوپر چلاجائے گا۔  رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کا تجارتی خسارہ ہی  سالانہ 

جولائی تا ستمبر کے دوران ملکی برآمدات 27.3 فیصد اضافے سے لگ بھگ 7 ارب ڈالر رہیں۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمداتی حجم 5.4 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح جولائی تا ستمبر برآمدات میں 1.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق جولائی تا  ستمبر درآمدات 65 فیصد اضافے سے 18.6 ارب ڈالر رہیں۔ اس مدت میں درآمداتی حجم میں 7.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں