FBR کو پہلی ششماہی میں صرف5 فیصد ریونیو گروتھ حاصل

پہلی ششماہی (جولائی تا جون 2020) کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کی جانے والی ٹیکس وصولیوں میں صرف 5 فیصد تک ریونیو گروتھ کا انکشاف ہوا ہے.

رواں مالی سال 2020-21کی پہلی ششماہی (جولائی تا جون 2020) کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کی جانے والی ٹیکس وصولیوں میں صرف 5 فیصد تک ریونیو گروتھ کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایف بی آر کو رواں مالی سال کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے رواں ششماہی(جنوری تا جون 2021)میں 28 سو ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ایف بی آر کوٹیکس محصولات میں تیس فیصد سے زائد گروتھ کی حاصل کرنا ہوگی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر سے آئندہ اجلاس میں ریونیو ہدف حاصل کرنے کا پلان مانگ لیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس گذشتہ روز یہاں کمیٹی کے چیئرمین فیض اللّٰہ کموکا کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ رواں ماہ(جنوری 2011) سے جون 2021 تک 28 سو ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنا ہوں گے جبکہ ایف بی آر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف بی آر پہلی ششماہی کے دوران صرف 22 سو ارب روپے محصولات جمع کر سکاہے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس محصولات ہدف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر پلان دینے میں ناکام رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں