سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے ایک سنگ میل عبور کرلیا

سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے ملک میں ادائیگی کے طریقہ کار میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے کیش ڈیوڈنڈ کو اسٹیٹ بینک کے ’’راست پے منٹ گیٹ وے‘‘ کے ذریعے پراسیس کرکے ملک میں ادائیگی کے طریقہ کار میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

یہ سی ڈی سی اور پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ دونوں کیلیے نہایت مسرت کا موقع ہے کہ دونوں کمپنیوں کو پاکستان میں پہلی بار نئے اور تیز ترین پے منٹ گیٹ وے راست کو استعمال کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے کہاکہ یہ واقعی ایک اہم کامیابی ہے کہ راست کو تمام ڈیوڈنڈ ادائیگیوں کیلیے سی ڈی سی کے ساتھ لانچ اور آپریشنل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں