ماہر شیف نے چاکلیٹ سے ہاتھی بنا دیا

جینیوا سے تعلق رکھنے والے پیسٹری شیف اموری گوئچن کی جانب سے ان کے آفیشل پیچ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شیف کو چاکلیٹ کے ذریعے ہاتھی کے مجسمے کی تخلیق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں غیر ملکی شیف کو چاکلیٹ کے ذریعے ہاتھی کے مختلف اعضاء بناتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں کچھ آگے جاکر اموری گوئچن مختلف سانچوں اور اوزاروں کی مدد مکمل ہاتھی کا مجسمہ ترتیب دیتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کے اختتام پر ہاتھی کے مجسمے کو مزید دلکش اور حقیقت سے قریب تر کرنے کے لیے شیف کی جانب سے کچھ گھاس اور پودوں کا بھی اضافہ کرتا دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کو فیس بک پر اب تک 10لا کھ 60 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ہزاروں مرتبہ شیئر اور اس پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں