گورنر اسٹیٹ بینک اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین مقرر

سلامک فنانشل سروسز بورڈ کونسل نے  گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کو 2021کے لیے کونسل کا ڈپٹی چیئرمین مقرر کردیا۔

اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (IFSB) کونسل نے اپنے 10 دسمبر 2020کو ہونیوالے37ویں اجلاس میں گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کو 2021کے لیے کونسل کا ڈپٹی چیئرمین مقرر کردیا۔

آئی ایف ایس بی کونسل اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ ہے جو مرکزی بینک کے گورنروں اور صف ِاوّل کی ضابطہ کار اور نگراں اتھارٹیز کے سربراہوں پر مشتمل ہے، یہ اعلان بینک نیگارا ملائشیا کے گورنر داتک نور شمسیا محمد یونس کی صدارت میں ہونے والے کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس میں 20 سے زائد ممالک کے مرکزی بینک کے گورنرز اور ضابطہ کار و نگراں اتھارٹیز کے سربراہوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں