روزگار اسکیم: جے ایس بینک کی سبقت، اسٹیٹ بینک کا اعتراف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی روز گار اسکیم کے تحت رقوم کی پروسیسنگ اور تقسیم میں جے ایس بینک نے سبقت حاصل کرلی۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی 27 جولائی کی پریس ریلیز میں بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

جے ایس بینک نے 188 اداروں کی فنانسنگ کرکے 88 ہزار ملازمتوں کو تحفظ دیا۔

جے ایس بینک کے اعلامیے مطابق مرکزی بینک کی اسکیم کے تحت 2 ہزار 68 کاروباری اداروں کو 125 ارب 90 کروڑ روپے کی مالی سہولت دی۔

اس مجموعی رقم کا تقریباً 10 فیصد ساڑھے 11 ارب روپے کی منظوری جے ایس بینک نے دی ہے۔

جے ایس بینک نے 188 اداروں کی فنانسنگ کر کے 88 ہزار ملازمتوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں