ٹوگ کنواں نمبر1سےتیل وگیس کی پیداوار شروع ہوگئی، اوجی ڈی سی ایل

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ 30 جون 2020ء سے ٹوگ کنواں نمبر 1 سے تیل اور گیس کی تجارتی بنیادوں پر پیداوار شروع ہوگئی۔ کمپنی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ٹوگ ویل نمبر 1 سے روزانہ 90 لاکھ مکعب فٹ گیس سوئی ناردرن سسٹم میں شامل ہوگی۔ اوجی ڈی سی ایل نے مزید کہا کہ ٹوگ ویل نمبر1سے روزانہ 240 بیرل خام تیل کی ریفائنریز کو فراہمی بھی شروع کردی ہے۔او جی ڈی سی ایل ملکی تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ حالیہ دریافتوں سے گھریلو صارفین اور صنعتوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو کم کرنے میں مدد ملے گی، حالیہ 3 بڑی تیل و گیس کی دریافتوں سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل اپنے دیگر جاری منصوبوں کو بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں