اسٹاک، ریکارڈ تیزی، ڈالر سستا، 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر، 1502 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر کی قدر 3.31 روپے کم

تازہ ترین۔ بینکینگ اینڈ فنانس

عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے مالی معاونت کے بعد انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 3 روپے 31پیسے سستا ہوگیا اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 163 روپے 57 پیسے پر بند ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شرح سود میں کمی کے فیصلے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست جوش وخروش کا مظاہرہ کیا گیا۔

جس کے باعث ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی اورکے ایس ای30انڈیکس میں5فیصد اضافے کے بعد مارکیٹ میں ایک گھنٹہ کے لیے لین دین روک دیا گیا۔

تاہم ٹریڈنگ بحالی کے بعد بھی تیزی کا رجحان برقراررہا اور مجموعی طور پرکے ایس ای100 انڈیکس 32ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 1502.37پوائنٹس کے اضافے سے 32831.83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 88.12فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2کھرب29ارب 71 کروڑ 11لاکھ روپے کے اضافے سے 62کھرب 5 ارب 19کروڑ36لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی‘ حصص میں 16 ماہ بعد ایک روز میں اتنا بڑا اضافہ ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں